نئے سال کے آغاز پر پاکستانیوں کو کیا خوشخبری ملے گی؟

Dec 31, 2024 | 22:47:PM
نئے سال کے آغاز پر پاکستانیوں کو کیا خوشخبری ملے گی؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئے سال کا آغاز ہونے جارہا ہے اور ایسے میں عوام کو کچھ اچھی خبر بھی ملنے جارہی ہیں ۔اِس سال بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو بے پناہ جھٹکے دیے ۔یہاں تک کہ بل کی عدم ادائیگی کے پیش نظر کوخودکشیوں کے کئی واقعات بھی رونما ہوئے ۔لیکن جیسا کہ حکومت آئی پی پیز سے پرانے معاہدوں کو ری اسٹرکچر کر رہی ہے جس سے یہ اُمید جاگی ہے کہ آنے والے وقت میں عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف ملے گا ۔اور اب بھی یہ اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 63 پیسے کمی ہونے جارہی جس سے صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

دوسری جانب حکومت نے نئے سال کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی اور اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اوگرا نے جنوری 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 4روپے فی کلو کمی کرکے فی کلو قیمت 250.28 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈ 47 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت182روپے کمی کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 4020روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے اور اب ایل پی جی 254روپے فی کلوکی جگہ 250 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3001 روپے کے بجائے 2953 روپے، کمرشل سلنڈر11545 روپے کے بجائے 11363روپے میں دستیاب ہوگا۔