(24نیوز) کورونا وائرس مزید 34 زندگیاں نگل گیا، وبا سے اموات کی تعداد11 ہزار657 ہو گئی، ایک ہزار 599 نئے مریض بھی سامنے آ گئے، کورونا سے متاثرہ 2 ہزار125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 182 تک پہنچ گئی۔ ملک میں اب تک 5 لاکھ 44 ہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 46 ہزار 437، خیبرپختونخوا 66 ہزار 953، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 353 کیسز ہیں۔اسلام آباد میں 41 ہزار359، بلوچستان میں 18 ہزار 815، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 988 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 908 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثر 2 ہزار 125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔