دہلی لال قلعہ تشدد:  100 سے زیادہ کسان لاپتہ

Jan 31, 2021 | 10:04:AM

(24 نیوز)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ہونیوالے لال قلعہ پر تشدد واقعے کے بعد اس تحریک میں حصہ لینے والے 100 سے زیادہ کسان لاپتہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  بھارتی ریاست  پنجاب کی این جی اوز نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتہ ہونیوالے کسان نہ تو اپنے گھر واپس آئے ہیں اور نہ ہی سرحد پر دھرنے کے مقامات پر موجود ہیں ، جبکہ دہلی پولیس نے اب تک 18 کسانوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ ان میں سے 7 کسان ضلع بٹھنڈا کے تالوندی سبو سب ڈویژن کے تحت بنگی نہال سنگھ گاؤں کے رہائشی ہیں۔ لاپتہ ہونے والے کسان 23 جنوری کو پنجاب سے دہلی جانے والے دو ٹریکٹروں پر بیٹھ کر ٹریکٹر پریڈ میں حصہ لینے کے لئے گئے تھے۔  

مزیدخبریں