ملک بھر میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فروری میں موسم معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کل کم سے کم درجہ حرارت 9سے 11ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26سے28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شمال اور شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔صبح ہوا میں نمی کا تناسب 80سے90فیصد جبکہ شام میں 55سے65فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔