ڈاکٹر کے بھائی کی پراسرار موت، معاملہ لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)ملتان میں بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی کی پراسرار موت کا معاملہ سلجھ نہ سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محب کا پوسٹ مارٹم کرالیا گیا اور جسم کے اعضا فرانزک کے لئے بھجوا دیئے گئے۔پولیس کے مطابق فرانزک کی رپورٹ آنے پر ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔ ڈاکٹر محب کی جلی ہوئی لاش گھر کے کچن سے ملی تھی۔بیوہ کا کہنا ہے کہ شوہرحال ہی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹے تھے۔ کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔