(24نیوز) وفاقی وزیر ہواز بازی غلام سرور خان نے کہا کہ اپوزیشن تحریک انصاف کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔ اپوزیشن کے دامن داغدار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غلام سرور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور نواز شریف میں یہ فرق ہے کہ نواز شریف کے پاس جائیداد کے حوالے سے جواب نہیں جبکہ عمران خان نے اپنا زمان پارک اور بنی گالہ والا گھر شوکت خانم ہسپتال کے نام کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے آج تک تمام گندے کھیل کھیلے ہیں مسلم لیگ (ن) ضمیر کا سودا کرنے کی ماسٹر ہے۔