پاک بھارت فوجی ٹکراؤ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہو گا، انٹونیو گویٹرش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گویٹرش نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کسی طرح کا فوجی ٹکراو ان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی ضروری ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک ساتھ آئیں اور اپنی پریشانیوں پر سنجیدگی سے بات کریں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا میں نے پہلے جو بیان میں کہا بدقسمتی سے وہی بات میں آج کہہ سکتا ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی کم ہونا بہت ہی ضروری ہے۔انہوں نے کہا اب چیزیں صحیح سمت میں بڑھ رہی ہیں۔ ہمارے دفتر ہمیشہ دستیاب ہیں اور ہم کہنا چاہتے ہیں کہ ایسی پریشانی، جن کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، ان کے پْرامن حل ان کے ذریعہ سے نکالے جائیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے ضمن میں یہ واضح ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی بھی فوجی ٹکراو دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لئے تباہ کن ہوگا۔