بختاور کی شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ تصویر  سامنے آ گئی 

Jan 31, 2021 | 14:12:PM
بختاور کی شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ تصویر  سامنے آ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے  آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کی شادی 29 جنوری کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی اور گزشتہ روز کراچی بلاول ہاؤس میں ان کے استقبالیے کی تقریب منعقد ہوئی۔

نکاح والے دن بختاور  بھٹو زرداری نے  کامدار سنہرا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ انکے شوہرمحمود چوہدری نے سفید شیروانی اور روایتی کلہ پہنا تھا۔

 

 

دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں. تاہم نکاح کی کسی بھی تصویر میں دلہا اور دلہن ایک ساتھ نہیں دکھائی دئیے تھے۔

 گزشتہ روز شرمیلا فاروقی نے استقبالیے کی تقریب میں موجود دلہن بختاور کی ان کے بھائی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ ان کی تصویر شیئر کی تھی۔اور آج شرمیلا فاروقی نے ہی نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر کی ہےاور دونوں کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔ دلہا دلہن کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔