مہنگائی کم ، کوششوں کے نتائج آنے لگے :عمران خان

Jan 31, 2021 | 14:26:PM
مہنگائی کم ، کوششوں کے نتائج آنے لگے :عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کی حکومتی کوششوں کے نتائج آنے لگے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ معاشی محاذ پر ایک اور اچھی خبرآئی ہے مہنگائی کم کرنے کی ہماری کوششوں کے نتائج ملنا شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنزیومرپرائس انڈیکس اور مہنگائی ہمارےاقتدار میں آنےکے وقت سےکم ہوگئی۔ معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں آرہی ہیں، افراط زر کم کرنے کی کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔
وزیرعظم نے اپنی ٹوئٹ میں معاشی ٹیم کو چوکس رہنے اور  مہنگائی کنٹرول میں رکھنےکی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان  میں کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 5.7 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنےکے وقت سےکم ہے۔