مقبوضہ کشمیر : جعلی الزمات لگا کر 6 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، لوگوں کا شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جعلی الزامات لگا کر 6 نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے، گرفتاریوں کے خلاف کشمیریوں نے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جبر و تشدد کا سلسلہ جاری اور غاصب بھارتی فوج نے نوجوانوں کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں بیج بہارہ، شوپیاں اور پلواما سے حراست میں لیا، گرفتار ہونیوالے نوجوانوں کے گھروالوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج انہیں جعلی الزامات لگا کر لے گئی۔ علاقہ مکینوں نے ان ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف علاقہ شدیداحتجاج کیا۔یاد رہے کہ بھارتی فوج نے 2 روز قبل 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔