اوگرا نے پٹرول 12،ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سمری بھیج دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے 2 ماہ کے عرصہ میں مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مسلسل پانچویں دفعہ مہنگا پٹرول بیچنے کی ٹھان لی ہے ، اوگرانے وفاقی حکومت کو 12 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی بھیجی گئی سمری میں پٹرول 12 روپے، ڈیزل 10 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم کریں گے، یکم دسمبر سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 13 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جا چکی ہیں۔