سیالکوٹ: خواجہ آصف کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی مسماری شروع

Jan 31, 2021 | 15:30:PM

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اور میئر سیالکوٹ توحید اختر کی ہاؤسنگ سوسائٹی مسمار کرنے  کا کام شروع کردیا گیا، قبرستان اور پارک کے لئے مختص جگہ پر مبینہ قبضہ کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسماری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے  اور دیگر اداروں کےافسران شریک ہوئے۔ مقامی پولیس نے ہاؤسنگ سوسائٹی کو ناکہ لگا کر سیل کر دیا۔ واضح رہےکہ کروڑوں روپے مالیت کے پارک اور قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے جس کیخلاف انٹی کرپشن نے مقدمہ بھی درج کررکھا ہے۔ہاؤسنگ سوسائٹی میں خواجہ آصف، ان کی اہلیہ، بیٹا اورسابق میئر پارٹنر ہیں۔

مزیدخبریں