(24 نیوز)کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے سکھر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد نے پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی،دہشتگرد بے ایل اے کیلئے ذہن سازی کرتا تھااور ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کاکہناہے کہ گرفتار دہشتگردمہران ہوٹل سبی بم دھماکے میں شامل تھا، دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیاتھا۔
سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
Jan 31, 2021 | 17:48:PM