ملتان کے کم عمر ڈرائیور فہد کی ایک اور ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملتان کے کم عمر ڈرائیور فہد نے انتظامیہ کو ایک بار پھر چیلنج کردیا،اقرار نامہ کے باوجودفہدنے ایک اور ویڈیوسوشل میڈیا پر اپ لوڈکردی۔
تفصیلات کے مطابق کم عمر ڈرائیور فہدخان نے پھر سے گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنوائی،فہد نے اپنے ساتھ والی سیٹ پر ایک اور کم عمر بچے کو بٹھا رکھاہے،گاڑی پر ایم پی اے کی پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے،گاڑی کا نمبر ایف ڈی ڈبلیو 7400 ہے ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کم عمر ڈرائیور کے والد نے آئندہ گاڑی نا دینے کا اقرار نامہ بھی پولیس کو دیا تھا ،کم عمرفہد ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ کا پوتا ہے،کم سن فہد سوشل میڈیا پر چھوٹو ڈرائیور سے مشہور ہوگیا۔
گاڑی چلاتے فیس بک پر ویڈیو وائرل ہونے پر کم عمر بچے فہد اور اسکے والد مظہر عباس کا بیان سامنے آگیا ، فہد کا اپنے بیان میں کہناہے کہ سی ٹی او انکل کی ہدایات کے بعد دوبارہ کوئی گاڑی نہیں چلائی،میری جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ پرانی ہے۔
بچے کے والد مظہر عباس کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے،ہمارے بیان حلفی دینے کے بعد بچے نے کوئی گاڑی نہیں چلائی،جس کے پاس پرانی ویڈیوز ہیں وہ وائرل کررہے ہیں۔