ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل موسم سرد اورخشک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نارووال، سیالکوٹ اورحافظ آبادمیں صبح کے اوقات میں دھندپڑنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں آج کم سے کم درجہ حرات منفی 14 ،استورمنفی12،سکردو ، اننت ناگ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گلگت اوربگروٹ میں منفی 06ڈگری سینٹی گریڈرہا، اسلام آباد صفر،لاہور 06، کراچی 11 ،پشاور 02، کوئٹہ منفی 01، گلگت منفی 06، مظفر آباد 02 ،مری منفی02، فیصل آباد 05 اور ملتان 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔