(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اور انصاف لائرز ونگ کے چیئرمین شاہد نسیم گوندل کورونا وائرس کے باعث سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پی ٹی آئی رہنمائوں اور اہل خانہ نے شاہد نسیم گوندل کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ان کے بھانجے احتشام الحق مٹو کے مطابق پی ٹی آئی رہنما چند دنوں سے کووڈ-19 کی شکایات سمیت پھیپھڑوں میں انفیکشن کا شکار تھے۔ان کی نماز جنازہ منڈی بہائوالدین میں آبائی گائوں مٹو شریف میں ادا کی جائے گی اور و ہیں تدفین ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر سینئر رہنمائوں نے ساجد گوندل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 'شاہد گوندل کی رحلت پر نہایت افسردہ ہوں، وہ ہمارے وفاشعار ترین کارکنان میں سے ایک تھا جو سیاسی مافیاز کے خلاف جدوجہد میں ہمارے شانہ بشانہ رہا'۔انہوں نے کہا کہ 'میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں'۔