ن لیگ کو بڑا دھچکا، ادریس سپال ایڈووکیٹ پی ٹی آئی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما ادریس سپال ایڈووکیٹ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریب میں عزت نہ دینے پر ن لیگ سے استعفیٰ دینے والے ادریس سپال ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،ادریس سپال 30 سال ن لیگ سے منسلک رہے ،ادریس سپال نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ ادریس سپال نے گزشتہ روز رانا ثنا اللہ کی موجودگی میں استعفیٰ دینے کااعلان کیاتھا، استعفے کے اعلان کے وقت عظمیٰ ،احسن اقبال بھی موجود تھے ۔