سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام، لیگی ایم پی اے چودھری جمیل اینٹی کرپشن میں طلب

Jan 31, 2021 | 20:03:PM
سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام، لیگی ایم پی اے چودھری جمیل اینٹی کرپشن میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بہاولنگر سے بھی لیگی ایم پی اے تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگیا ،اینٹی کرپشن نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد جمیل کوطلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے لیگی ایم پی اے کو 2 فروری کو طلب کیا گیا ہے،چودھری محمد جمیل پر لاکھوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا مبینہ الزام ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ایم سی کے پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔