(24 نیوز)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کاکہناہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے کراچی میں ترقیاتی کام نہ کروانے کی بات اسد عمر کو زیب نہیں دیتی،وفاقی حکومت پہلے روز سے کراچی میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکانے کا سندھ حکومت پر الزام دینا سلیکٹیڈ حکومت کا ترقیاتی کاموں سے راہ فرار ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عوام جب پی ٹی آئی حکومت سے سوال کرتی ہے وہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سندھ حکومت پر الزامات لگا دیتے ہیں،اسد عمر صاحب صرف پیکجز کے اعلانات سے کام نہیں چلے گا،آپکی حکومت نے کراچی کیلئے صرف اعلانات کئے اور یوٹرن لئے ہیں۔
مشیر وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھا کہ سندھ حکومت پر الزام سے پہلے 162 کروڑ روپے کے پیکج کا بتا دیتے،ماضی کی حکومتوں کے دئیے ہوئے فائر ٹینڈرز پورٹ پر کھڑے ہیں وہ کب وزیر اعظم اجازت دینگے کیا وہ صرف فوٹو سٹیشنز کےلئے ہیں،انہوں نے کہاکہ کراچی پیپلز پارٹی کا شہر ہے، سلیکٹ کوئی بھی ہوا ہو، کراچی کے ہر مسلے کو حل کرنا کا کام صرف پیپلز پارٹی ہی کر رہی ہے، کراچی میں درجنوں میگا منصوبے پیپلزپارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ آپکو وہ ترقیاتی منصوبے تعصب کی عینک ا±تارنے کے بعد ضرور نظر آ جائینگے،سلیکٹڈ حکومت کو کراچی کے شہریوں کے مسائل سے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی سے تکلیف ہے،آپکا حافظہ ٹھیک ہے تو انتخابی مہم کے دوران سٹیل ملز سے متعلق اعلان تو اچھی طرح یاد ہوگا۔
کراچی میں ترقیاتی کام نہ کروانے کی بات اسد عمر کو زیب نہیں دیتی،مرتضیٰ وہاب
Jan 31, 2021 | 20:47:PM