تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، پھر پٹرول بم گرا دیا

Jan 31, 2021 | 21:11:PM
تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، پھر پٹرول بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافہ کردیاگیا جس سے پٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 88 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے سے نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے ہو گئی ۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے بڑھنے سے نئی قیمت80 روپے 19 پیسے ہو گئی ،لائٹ ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کردیاگیا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت79 روپے 23 پیسے ہو گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اوگرانے پٹرول 13 روپے 18 پیسے فی لٹرمہنگاکرنے کی سمری بھیجی تھی،ہائی سپیڈڈیزل 12 روپے 12 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی،تاہم وزیرِاعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔