ظالم حکومت نے ایک ماہ میں عوام پر تیسری مرتبہ پٹرول بم گرا دیا،امتیاز شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ظالم حکومت نے جنوری کے مہینے میں عوام پر تیسری مرتبہ پٹرول بم گرا دیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ۔
امتیاز شیخ کاکہناہے کہ حکمرانوں کو عوام کی معاشی مجبوریوں اور تنگ دستی کا کوئی احساس نہیں ،وزیراعظم معاشی بہتری کا عندیہ دے کر کس کو دھوکا دے رہے ہیں ،معاشی خوشحالی وزیراعظم کے اردگرد افراد میں نظر آرہی ہے،انہوں نے کہاکہ ڈھائی سالوں میں نااہل حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نام نہاد صادق اور امین حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے ۔