کورونا سے مزید 21 افراد چل بسے۔۔ 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ

Jan 31, 2022 | 09:45:AM

 (24نیوز) ملک میں کورونا کے حملے جاری، خطرناک وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 269 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527، سندھ میں 5 لاکھ 41 ہزار 693، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166، بلوچستان میں 34 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 651، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 115 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 383 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 91 ہزار 725 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 269 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 160، سندھ میں 7 ہزار 821، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 998 اسلام آباد میں 980، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 755 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہے کی عجیب حرکت۔۔دلہن آپے سے باہر ۔۔دو خاندان لڑ پڑے۔۔آخر ہوا کیا تھا؟

مزیدخبریں