طوفانی بارشوں کی پھر سے انٹری۔۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،اسلام آباد میں شام کو بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزبارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے اس کے علاوہ پنجاب میں خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ مری میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا حیران کن فیچر۔۔صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ شمال مغربی ہواؤں کیساتھ سسٹم پنجاب کا رخ کرے گا جو فروری کے وسط میں طوفانی بارشوں کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہے کی عجیب حرکت۔۔دلہن آپے سے باہر ۔۔دو خاندان لڑ پڑے۔۔آخر ہوا کیا تھا؟