24 گھنٹوں میں 867 کورونا کیسز رپورٹ۔۔ 5 تعلیمی ادارے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور میں چوبیس گھنٹوں میں آٹھ سو سڑسٹھ نئے کورونا کیسسز سامنے آئے، جبکہ دو افراد جان سے بھی گئے.
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا کا پازیٹیوٹی ریٹ 40 فیصد ہوگیا، خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار چھ سو سینتالیس نئے کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں کورونا کی مجموعی شرح نو فیصد سے تجاوز کر گئی.
تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ کے بعد زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے والے 5 مزید سکول بند کر دئیے گئے ہیں، پانچ روز کے دوران بند کئے جانے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے حوالے سے اہم خبر
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کے زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے پر تین سرکاری دو نجی سکول آج سے سات روز تک بند رہیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ تعلیمی اداروں کو فوری بند کرکے طلبہ کو قرنطینہ کی ہدایت کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے گانے پر نوجوان کا ڈانس۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بند کیا جاسکتا ہے۔