عوام ہو جائیں تیار۔۔ پٹرول کے بعد بجلی بم بھی گرنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیپرا نے تین روپے بارہ پیسے بجلی نرخ اضافے کی درخواست دائر کر دی ،فیصلہ کل ہوگا۔
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں۔۔ فی لٹر کتنے کا اضافہ ہوگا؟بڑی خبر
اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمد ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7۔۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج ٹاکراہو گا
یاد رہے کہ یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 10روپے تک اضافہ کا امکان ہے۔ پٹرول5روپے 85 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 10روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17پیسے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔