اپوزیشن کے 10سے 15 ارکان عمران خان کیساتھ ہیں۔۔ شیخ رشید نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

Jan 31, 2022 | 13:17:PM

Read more!

(24 نیوز)وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری اسلام آباد آئیں یافضل الرحمان  دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے صدارتی نظام اور ایمرجنسی کی کوئی کی بات نہیں کی۔ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کررہی۔

 آئی ایم ایف  کے بارے میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، تئیس مرتبہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں اور چین کو ہمارے آئی ایم ایف جانے پرکوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام ہو جائیں تیار۔۔ پٹرول کے بعد بجلی بم بھی گرنے کو تیار

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جان اس وقت چھوٹے گی جب ہماری معیشت مضبوط ہوگی، تین فروری کو وزیراعظم چین جارہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے تعلقات امریکہ اور چین سے مثاوی بنیادوں پر ہوں گے، چین ہمارا ہر موسم کا دوست ہے۔ اس کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں، امریکہ ایک طاقت ہے،  ہمیں امریکہ کے ساتھ بھی تعلقات رکھنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7۔۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج ٹاکراہو گا

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے کسی کو ناراض نہیں کرسکتے، افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے بارے میں معلوم ہے، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائےگا،وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3 ماہ اہم ہیں، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کردار اداکرے گی۔

مزیدخبریں