(24 نیوز)حکومت کا روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے پر غور۔چین سے 3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان۔
وزارت اقتصادی امور کےذرائع کے مطابق روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض لینے کی تجویز تیار ہے۔چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا،چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان۔قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفے کا اعلان