تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی مل گئی ۔۔ وزیراعظم خوشی سے نہال

Jan 31, 2022 | 17:54:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کی،نواب بہاول عباسی نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کااظہارکیا،نواب بہاول عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب کی سیاست کااہم ستون توڑ لیا،ذرائع کے مطابق نواب بہاول عباسی جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں ، نواب بہاول عباسی بہاولپور سے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار ہوں گے، خسرو بختیار اور بھی بڑے سیاستدانوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں