(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا اور وزارت خزانہ کہ نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بھجوائی گئی سمری کو عوامی مفاد میں مسترد کردیا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن حکومت عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی اور حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اضافی بوجھ سے بچا ئے گی۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول10 روپے 27 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 13 روپے 39 پیسے، مٹی کا تیل 11 روپے 34 پیس اورلائٹ ڈیزل 11 روپے 35 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان