واہ جی واہ۔۔سلمان خان کو سعودی عرب سے ایوارڈ۔۔ایسا کیا کیا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسڑی بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان گزشتہ 34 سالوں سے لوگوں کو تفریح مہیا کر رہے ہیں۔ ان کی پہلی فلم 'بیوی ہو تو ایسی' 1988 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دنیا بھر میں سلمان خان کی فلموں کا زبردست کریز دیکھنے کو ملتا ہے ۔ سلمان خان اپنی فلموں سے متعلق اہم معلومات اپنے مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ سلمان خان کو حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ جوائے ایوارڈز میں اعزاز سے نوازا گیا ، جس کی ایک تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان نے اتوار کو ایوارڈ لیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ۔ انہیں سعودی عرب میں 'پرسنالٹی آف دی ایئر' کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تصویر کے ساتھ سلمان خان نے کیپشن لکھا کہ’’ میرے بھائی بو نصیر ، آپ سے مل کر اچھا لگا‘‘ ۔ تصویر میں سلمان خان بلیک سوٹ میں بہت سمارٹ نظر کئی مداح 'لو یو سلمان'، 'لو یو بھائی جان' جیسے کمنٹس کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے وہ بگ باس کی وجہ سے اور بھی زیادہ مصروف تھے۔ لیکن اب بگ باس ختم ہونے کے بعد سلمان خان اپنی فلموں کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔فلمی شائقین کو انکی فلموں کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ سلمان خان کی سب سے زیادہ منتظر فلم 'ٹائیگر 3' ہے ، جس میں کترینہ کیف ان کے ساتھ سکرین پر نظر آئیں گی۔ سلمان خان کے پاس 'کک 2'، 'کبھی عید کبھی دیوالی' اور 'بجرنگی بھائی جان' کے سیکوئل ہے ، جن پر وہ جلد کام شروع کا آغاز کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: خودکشی یا حادثہ ۔۔۔سابق مس امریکا 29 ویں منزل سے گِر کر ہلاک