بھیانک حادثہ۔۔الیکٹرک بس کی 17 گاڑیوں کو ٹکر۔۔ 6 افراد ہلاک ،درجن سے زائد زخمی

Jan 31, 2022 | 19:57:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر کانپور  میں بے قابو الیکٹرک بس نے 17 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  حادثے کے نتیجے میں ہونیوالے7زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ لوگوں کو روندنے کے بعد ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے دوران یہ’’ ای بس‘] ٹاٹ مل چوراہے کے قریب ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی تھی۔ حالانکہ ’’ ای بس‘‘ کا ڈرائیور موقع پا کر وہاں سے بھاگ گیا۔ اطلاع کے مطابق یہ الیکٹرک بس اتوار کی رات تقریباً 11.30 بجے تیز رفتاری سے گھنٹاگھر چوراہے سے ٹاٹ مل کی طرف جارہی تھی۔ پل سے اترتے ہی ڈرائیور نے بس کو الٹی سمت میں چلانا شروع کر دیا اور جو بھی اسے بیچ میں ملتا اسے روندتا ہوا چلا گیا۔ اس حادثے میں 6افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جن میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کر رہی ہے جس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  اس حادثہ میں اپنی جانیں گنوانے والوں میں 26 سالہ شبھم سونکر ، 25 سالہ ٹوئنکل سونکر اور 24 سالہ ارسلان شامل ہے۔پولیس دیگر افراد کی شناخت میں مصروف ہے ۔آر ایم ڈی وی سنگھ کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کی ای بس نمبر یوپی 78 جی ٹی 3970 بس کو حادثہ پیش آیا۔کمپنی سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا کا مساج سنٹر۔۔ موج مستیاں۔۔پولیس نے کتنے لڑکیاں اورلڑکے گرفتار کئے۔۔؟ 

مزیدخبریں