بابراعظم 2022 میں بطور کپتان اور بیٹسمن ناکام۔۔بھارتی میڈیا کا ایڈوانس واویلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) سال 2021 میں اپنی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جانے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور معروف بیٹسمین بابر اعظم کیا 2022 میں بھی اچھی پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھ سکیں گے۔؟۔ لیکن بھارتی میڈیا اس حوالے سے کافی پریشان نظر آ رہا ہے اس نے بابراعظم کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں کھیلے جانیوالےابتدائی تین میچوں کے اعدا و شمار کو سامنے رکھ کر انکی ناکامی کا ایڈوانس واویلا شروع کر دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کو آئی سی سی نے سال 2021 کا بہترین ون ڈے کھلاڑی منتخب کیا اور آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان بھی بنایا۔ لیکن 2022 میں وہ اپنی اس کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکے ہیں۔پی ایس کے تینوں ابتدائی میچ میں وہ ناکام رہے ہیں۔ وہ اس دوران کل 100 رنوں کے اعدادوشمار تک بھی نہیں پہنچ سکے ہیں۔ یہ ان کی سال 2022 کی پہلی تین اننگ بھی ہے۔ دوسری طرف انگلینڈ کے 20 سال کے نوجوان بلے باز ویلیم نے ٹورنا منٹ کے دو ہی میچ میں 100 سے زیادہ رن بنا ڈالے ہیں۔ بابر اعظم کی ٹیم دونوں ابتدائی میچ بھی ہار چکی ہے۔ یعنی وہ بطور کپتان بھی ناکام رہے ہیں۔ بابر اعظم نے گزشتہ سال ٹی20 میں 1700 سے زیادہ رن بنائے تھے۔بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں اب تک وہ 91 گیندوں پر صرف 96 رن بناسکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ صرف 105 کا ہے، جو ٹی20 کے لحاظ سے خراب ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ بابر اعظم کو ابھی سال کے آغاز میں ہی ناکام کہنا شروع کر دیا ہے، حالانکہ انہوں نے سال 2022 کے متعدد قومی اور بین الاقوامی میچوں میں حصہ لینا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی کافی عرصہ سے کوئی قابل قدر کارکردگی نہیں دکھا سکے اور انہیں انٹرنیشنل رینکنگ میں کوئی خاص مقام حاصل نہیں رہا اور شاید بھارتی میڈیا اسی خفت کو مٹانے کیلئے بابر اعظم کو بھی ناکام دیکھنے چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا کا مساج سنٹر۔۔ موج مستیاں۔۔پولیس نے کتنے لڑکیاں اورلڑکے گرفتار کئے۔۔؟