(24نیوز)مہنگائی سے ستائے عوام پر گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میںگھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
درجہ اول گھی کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے جبکہ مختلف برانڈز کا درجہ اول گھی 410 روپے سے بڑھ کر 420 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔درجہ دوم کی مختلف کمپنیوں کا گھی بھی 10 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ درجہ دوم کا کوکنگ آئل بھی 10 روپے تک بڑھ گیا ہے جس کے بعد قیمت 370 روپے فی لٹر سے بڑھ کر 380 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔کمپنیوں کی جانب سے اضافہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں مزید اضافے کی اطلاعات بھی مارکیٹ میں زیر گردش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔بابراعظم 2022 میں بطور کپتان اور بیٹسمن ناکام۔۔بھارتی میڈیا کا ایڈوانس واویلا
ادھر پنجاب میں بھی گھی او ر آئل بنانے والی کمپنیوںنے درجہ اول اور دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 10رو پے سے 28روپے تک اضافہ کر دیا ، مختلف کمپنیوں نے چائے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ۔درجہ اول آئل کی قیمت 10روپے اضافے سے419روپے جبکہ پانچ کلو پیٹی 50روپے اضافے سے2095روپے ،درجہ اول گھی کی قیمت10روپے اضافے سے415روپے فی کلو جبکہ پانچ کلو کی پیٹی کی قیمت50روپے اضافے سے2075روپے کی ہو گئی ۔ درجہ دوم گھی کی فی کلو قیمت24روپے اضافے سے374روپے جبکہ 12کلو کی پیٹی کی قیمت288روپے اضافے سے4488روپے جبکہ درجہ دوم آئل کی قیمت28روپے اضافے سے386روپے فی لیٹر جبکہ 12کلوکی پیٹی 332روپے اضافے سے4632روپے ہو گئی۔ چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی اپنے برانڈز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ 95گرا م چائے کا پیکٹ 10روپے اضافے سے130روپے ،190گرام کی قیمت 20روپے اضافے سے250روپے، ایک دوسری کمپنی کی 95گرام کی قیمت10روپے اضافے سے140روپے جبکہ 190گرام کی قیمت میں20روپے اضافے سے270روپے ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق چائے کی فی کلو قیمت میں مجموعی طو رپر 100روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔https://www.24urdu.com/31-Jan-2022/45319
مہنگا ئی کی نئی لہر۔۔۔ پریشان عوام پرنیا بوجھ
Jan 31, 2022 | 21:45:PM