بالائی علاقوں میں برفباری، ملک بھر سےسیاحوں کی آمد

Jan 31, 2023 | 10:15:AM

(24نیوز)ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں برف باری  کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ایبٹ آباد اور وادی ٔگلیات برف باری سے سفید رنگ میں رنگ گئی، برف سے ڈھکے پہاڑ امن کی علامت بن گئے،سفید موتیوں سے سجی وادی کا حسن دیکھنے سیاح نتھیا گلی کا رخ کرنے لگے۔

 پہاڑوں اور درختوں پر بکھری سفیدی نے گلیات کے حسن کو چار چاند لگا دیئے،سیاحوں کی بڑی تعداد نتھیا گلی میں موج مستی کرتے ہوئے زندگی کے خوبصورت لمحات کو یاد گار بنا رہے ہیں۔

برفباری سےعلاقےکا حسن نکھراتوسیاحوں نےبھی  گلیات کا رخ کرلیا۔ سیاح برف سے ڈھکی وادی کےحسین نظارے کیمرے کی آنکھ سےمحفوظ بناتے رہے۔ خواتین اور بچے برف کے گولوں سے کھیل کرموسم سےخوب لطف اندوزہورہےہیں۔ 

نتھیا گلی میں موجود سیاحوں کا کہنا ہے برف پوش وادی میں قدرت کےدلفریب مناظر دیکھ کردلی سکون ملا ہے، سفید موتیوں میں لپٹی حسین وادی میں خوب لطف اندوز ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں