(عبدالخالق مغیری) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: ناقص تفتیش اور مقدمات درج نہ کرنے پر 4 ایس ایچ اوز معطل
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت شوکت پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ 20 برس سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، قتل اور دیگر جرائم میں ملوث تھا اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔