پاکستانی با حجاب گلوکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،تصاویروائرل

Jan 31, 2023 | 11:35:AM

(ویب ڈیسک ) کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری‘ سے مشہور ہونے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

حجاب پہن کر اسٹیج پر سُر بکھیرنے والی بلوچی ریپر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکارہ کو لال رنگ کا بلوچی دلہن کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم ہمیشہ کی طرح ان ویڈیوز اور تصاویر میں بھی ایوا بی نے مہندی لگے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چُھپا رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح اور شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایوا بی نے شادی کا اعلان کیا۔

ان تصاویر میں نظر آرہا ہے کہ نکاح کے ساتھ ہی ان کی رسم’ مایوں‘ بھی روایتی انداز میں کی گئی۔

بلوچی ریپر کی تصاویر اور ویڈیوز میک اپ آرٹسٹ وقار نے شیئر کی ہیں جن میں گلوکارہ کو لال رنگ کے روایتی بلوچی عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبرکی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی؟

واضح رہے کہ گلوکارہ کے شوہر مدثر قریشی کا تعلق بھی میوزک اندسٹری سے ہے۔ وہ پنجابی زبان میں ریپ گانے گاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اس نوبیاہتا جوڑے کے لئے شادی کے پُر مسرت موقع پر نیک خواہشات کے ساتھ مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں