معروف بھارتی اداکارہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )معروف بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال پہنچ گئیں جہاں انہیں ڈرپ بھی لگائی گئی ہے۔اداکارہ الیانا ڈی کروز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی کروز گزشتہ روز بیمار ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا جہاں انہیں ڈرپ کے ذریعےدوا دی گئی۔
اداکارہ نے اسپتال سے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ پر آئی وی لگی دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اسپتال میں انہیں تین بیگ آئی وی محلول چڑھایا گیا جو کہ خاص طور پر ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کیلئے تیار کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری طبیعت پوچھنے والے تمام لوگوں کا شکریہ، میرے لیے آپ پریشان ہوئے جس کیلئے میں مشکور ہوں، میں آپ کی محبت کو سراہتی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں، درست وقت پر مجھے اچھی میڈیکل کیئر مل گئی۔‘
یہ بھی پڑھیں:پریانکاچوپڑہ پہلی بار اپنی بیٹی کو منظرعام پر لے آئیں،تصاویروائرل
الیانا ڈی کروز نے 2012 میں آنے والی فلم برفی سے ڈیبیو کیا تھا اور وہ آخری بار ابھیشیک بچن کے ساتھ ’The Big Bull‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
ان کی نئی فلم ’ان فیئر اینڈ لولی‘ ہے جس میں وہ رندیپ ہودا کے ساتھ نظر آئیں گی۔