ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Jan 31, 2023 | 14:09:PM

(24 نیوز) بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عدالت نے عمران خان کی 10 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ 10 فروری کو عمران خان نہ آئے تو ضمانت خارج کردیں گے، 10 فروری کو نئی کوئی درخواست بھی لانے کی کوشش کی توضمانت خارج ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی تھی۔

مزیدخبریں