فِچ نے پاکستان میں آنیوالے معاشی چیلنجز سے خبردار کردیا

Jan 31, 2023 | 14:23:PM
فِچ نے پاکستان میں آنیوالے معاشی چیلنجز سے خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روپے کی قدر میں گراوٹ پاکستان میں مہنگائی کا طوفان لائے گی، عالمی ریٹنگ کے ادارے فِچ نے پاکستان میں آنے والے معاشی چیلنجز سے خبردار کردیا۔

فِچ کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی مرکزی بینک کو شرح سود بڑھانے کیلئے شہہ دے گی جس سے مرکزی بینک کو شرح سود بڑھانا پڑسکتی ہے، رواں مالی سال مجموعی پیداوارمیں اعشاریہ 3 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت نے 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تیاری کر لی

فِچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق روپے میں گراوٹ آئی ایم ایف کو منانے کیلئے معاون ہوگی، آئی ایم ایف کا قرض بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرے گا۔