ایم سکس موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم 5 روزہ ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایم سکس موٹروے مٹیاری سیکشن میگا کرپشن اسکینڈل ، کیس میں ریمانڈ پر گرفتار ملزم سہولتکار عاشق حسین کلیری نیب عدالت میں پیش ہوگئے۔
ملزم کو نیب کورٹ نمبر 3 میں پیش کیا گیا، نیب حکام نے عدالت سے مزید تفتیشی ریمانڈ کی استدعا کردی ۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پہلے 13 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کی تھی ابھی 29 کروڑ سے زائد رقم برآمد کی ہے۔ملزم عاشق حسین سے دو نئی گاڑیاں ٹویوٹا ریوو ماڈل 2022 اور ٹویوٹا فورچونر ماڈل 2022 قبضے میں کرلی گئی ہیں۔
ضرور پڑھیں :ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
نب حکام نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم سے مزید ریکوری کی جاسکتی ہے جس کی وجہ سے مزید ریمانڈ دیا جائے۔ نیب عدالت نے ملزم عاشق کلیری کو مزید پانچ زور کا تفتیشی ریمانڈ دے کر نیب حکام کے حوالے کردیا۔