ڈی جی حج لگنے سے روکنے کا معاملہ، وفاقی وزیر کا خاتون پر سفارش کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور خاتون ڈی جی حج لگنے سے روکنے کے معاملے پر نیا الزام سامنے لے آئے۔
وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون افسر نے ڈی جی حج لگنے کے لیے بہت ساری سفارشیں کرائیں، ڈی جی حج لگنے کے لیے وہ میرے گھر لاجز میں بھی تشریف لائیں۔
لڑکی نےڈائریکٹر حج کےعہدے کے لیے ٹسٹ دیا،فرسٹ آئی تووزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکورنےانہیں عورت ہونےکی وجہ سےانٹرویو میں فیل کروا دیا۔دوبارہ ٹسٹ ہوا،لڑکی پھرفرسٹ آگئی تووزیر صاحب اب بھی ضدکررہےہیں کہ نہیں لگانا۔جس ملک میں برابری کے موقع نہ ملیں ،وہ ملک کیسےترقی کر سکتا ہے۔ pic.twitter.com/9FPrMWeNtr
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) January 29, 2023
انہوں نے کہا کہ منہ نہیں کھولنا چاہتا کہ کس کس سے سفارش کروائیں؟ خاتون نے میرے اوپر سیاسی دباؤ بھی ڈالا، یہ وہ واحد انٹرویو دینے والی فہرست میں امیدوار تھی جنہوں نے سفارش کروائی، یہ معاملہ عدالت میں ہے، جو عدلیہ فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزامات لگانے پر عدالت جانے کا سوچ رہا ہوں، میری آڈیو کو ایڈٹ کر کے لیک کیا گیا، لیک آڈیو انٹرویو کے اختتام کے بعد کا حصہ ہے، جس میں اور بھی بہت باتیں ہوئیں تھی، آڈیو ریکارڈنگ غلط اور غیر مناسب عمل ہے۔