بھنگڑا ڈالتے بچےکی ویڈیو نےسوشل میڈیا پرآگ لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھنگڑا صرف ایک رقص نہیں ہے۔ یہ ایک جذبہ ہےجوبہت سے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے۔ رقص کی بناوٹ، اظہار، چہرےکےتاثرات بھنگڑے کی ایک خوبصورت شکل بناتا ہے۔ یہ پنجاب میں ہر کسی کا من پسندرقص ہےجس سے ہر پنجابی محبت کرتا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک چھوٹے بچے نے اپنے شاندار بھنگڑےسے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ بنایاہوا ہے۔ ویڈیوشیئر کیے جانے کے بعد، لاکھوں ویوز اور 6.8L سے زیادہ لائیکس کے ساتھ بے حد وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئےہرپریت نے کیپشن میں لکھا، ’’جاوراج کا بھنگڑا۔‘‘
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا لڑکا پنجابی گانے 'تیرا یار بولدا' پر ڈانس کر رہا ہے۔ دلکش اظہار کے ساتھ، لڑکا مرکزی سٹیج پر دنیا کی پرواہ کیے بغیر رقص کرتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے چھوٹے لڑکے پر پیار کی بارش کی اور کمنٹ سیکشن میں ہارٹ ایموجیز بنائےاور کہا کہ یہ سب سے اچھی چیز تھی جسے انہوں نے آج دیکھا۔ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "پاجی آپ سے پیار کرتے ہیں"
ایک اورصارف نے تبصرہ کیا جب کہ ایک اور صارف نے لکھا، "بہت اچھا بالے بالے"۔
ایک تیسرے صارف نے تبصرہ کیا، "اوہ، میں نے اتنا پیارا ڈانس کبھی نہیں دیکھا،" جب کہ ایک اور صارف نے لکھا، "واہ، بالکل پرفیکٹ۔" ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، "اس کے ڈانس کی حرکتیں دیکھنا نہیں روک سکتا۔