لسبیلہ بس حادثے کی ابتدائی رپورٹ منظرعام پر آگئی

Jan 31, 2023 | 15:25:PM

(ویب ڈیسک ) لسبیلہ بس حادثے کی ابتدائی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔

حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ لسبیلہ بس حادثے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس کےمطابق بس حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا مسافر بس 130 سے 140 کی رفتار سے جا رہی تھی سفر کو محفوظ بنانے کیلے حکومت نے 316 بسوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کیاہوا ہے لیکن کوچز مالکان نے ٹریکنگ سسٹم کے بل ادا نہیں کئے جس کی وجہ سے ٹریکرز بند ہو گئے تھے۔


وزیر اعلیٰ فرح عظیم شاہ نے سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ کوچز کے ڈرائیورز کی باقائدہ کوئی ٹریننگ نہیں ہوتی اس لیے ہائی ویز پر پولیس کی پیٹرولنگ اور ٹریکر سسٹم بحال کیا جائیگا۔اب
 بغیر ٹریکر کسی کوچ کو روڈ پرمٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اُنہوں نےمزید بتایا کہ چالیس سے زائد مسافروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے خلاف  کوچ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور کمپنی کا روڈ پرمٹ معطل کردیا گیا ہے  ْ۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچرمنظر عام پرآنے کےلیے تیار

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اگروفاق نے 75 ارب  کے واجبات ادا نہ کئے تو صوبہ بلوچستان مالی بحران کی جانب جا سکتا ہے، اس کے علاوہ وفاق بلوچستان میں دو  شاہراؤں کا بندوبست کرے تاکہ حادثات کم ہو سکیں، بلوچستان کا زیادہ تر فنڈ امن و امان میں لگ جاتا ہے، بلوچستان حکومت اب تک اپنے ملازمین کو تنخواہیں تک ادا نہیں کرسکی ۔

مزیدخبریں