(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا اور ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سےسونا پہلی بار ایک دن میں 9 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر سستاہوکر 1902 ڈالر فی اونس تک گرگیا، صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان رکنے پر بھی سونے پر اثرات ہوئے ،ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے پر آگئی،10 گرام سونے بھی پہلی بار ایک دن میں 7716 روپے سستا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2250 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع،طلباء وطالبات کے اہم خبر آ گئی
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی،کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 270 روپے ہوگئی تاہم کاروبار کے دوران اچانک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور پہلے ڈالر 63 پیسے پھر 37 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر اب تک 4 روپے 63 پیسے سستا ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 265 روپے پر آگیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 کا آخری کاروباری روز ہونے کی وجہ سے ڈالر کی کلوزنگ اہم ہوگی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بڑا فرق ختم ہونے پر اب ڈالر کے انفلوز آنے کی امید ہیں۔