نریندر مودی کے چیلے بھی بھارت میں نفرت کا پرچار کرنے لگے

Jan 31, 2023 | 18:30:PM

(24 نیوز) بھارت میں مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک مرتبہ پھر زہر اگلنے لگے۔

بھارت میں ہندوؤں کی شیڈول کاسٹ میں تبدیلی مذہب کا رجحان ہندؤ لیڈروں کیلئے باعث تشویش بن گیا۔

اس حوالے سے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے مختلف برادریوں بالخصوص  بنجاروں میں تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے مذہبی میلوں اور یاترا جیسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ نے تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے قانون سازی کا بھی اشارہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کے حمایت یافتہ ہندؤ انتہا پسند بے لگام، سرعام لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف اکسانے لگے

آدتیہ ناتھ نے گزشتہ روز (پیر) اکھل بھارتیہ ہندو گوہر مذہبی اجتماع سے خطاب کیا جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تاریخی آثار مٹانے کو سراہا اور انہیں غیرملکی تسلط قرار دیا۔

یوگی آدتیہ نے دہلی کے مغل گارڈن کا نام تبدیل کر کے امرت ادیان رکھنے کی کاوش کو بھی سراہا اور اسے بھارتیہ جنتا پارٹی کی غیر ملکی تسلط کے تمام آثار مٹانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔

انہوں نے نریندر مودی کی سرکار کی ان سرگرمیوں کو بھارت کو اکھنڈ ہندؤ دیش بنانے میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

مزیدخبریں