امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع،طلباء وطالبات کے اہم خبر آ گئی

Jan 31, 2023 | 18:35:PM

(24نیوز)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات2023 کیلئے دہم جماعت سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 14فروری تک توسیع کر دی گئی۔

ضمنی امتحانات 2022ء کے امتحانی پرچوں میں فیل، گزشتہ سالوں میں ناکام یا اضافی پرچے دینے کے خواہشمند طلباء و طالبات  بھی اپنے امتحانی فارم نئے شیڈول کے مطابق جمع کرا سکتے ہیں،چیئرمین میٹرک بورڈ کی ہدایت پر بورڈ سے الحاق شدہ سکولوں، طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے مزید 14دنوں تک توسیع کی گئی ہے۔

 تمام سکول بورڈ آفس سے جاری کئے گئے امتحانی فارم پر لکھی گئی مالیت کے مطابق ہی طلباء و طالبات سے امتحانی فیسیں وصول کریں۔

علاوہ ازیں نئے شیڈول کے مطابق اب امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ15فروری سے 21فروری تک 200 روپے،22فروری سے28فروری تک500 روپے،یکم مارچ سے7مارچ تک800 روپے،8مارچ سے 14مارچ تک 1200 روپے،15مارچ سے 21مارچ تک 1500 روپے،22مارچ سے 31مارچ تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی

 ضمنی امتحانات 2022ء کے ایسے طلباء و طالبات جو اپنے امتحانی نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ 2فروری سے 28فروری تک اپنے اسکروٹنی فارم بورڈآفس بوتھ،بورڈ سے ملحقہ برانچوں نیشنل بینک، یوبی ایل، عسکری بینک سے حاصل کر کے جمع کراسکتے ہیں۔

مزیدخبریں