جیل میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری سے انکی فیملی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری سے جیل میں ان کی فیملی کی ملاقات کرا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری سے ان کی اہلیہ اور ان کی دونوں بیٹیوں نے ملاقات کی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے فواد چودھری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا اور آج ان سے فیملی نے ملاقات کی ہے ، فواد چودھری کی اہلیہ حبہ چودھری دونوں بیٹیوں کو لیکر جیل پہنچیں۔