توشہ خانہ کیس، عدالتی حکم پرتحریک انصاف کا درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

Jan 31, 2023 | 19:08:PM
 توشہ خانہ کیس، عدالتی حکم پرتحریک انصاف کا درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: عمران خان جبکہ دوسری جانب توشہ خانہ کے تحایف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد عدالت کا توشہ خانہ کیس ذاتی حیثیت میں طلبی کا معاملہ،،چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی زیر صدارت لاہور زمان پارک میں پارٹی  رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

 پارٹی ذرائع  کے مطابق اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،عامر کیانی فرخ حبیب سمیت دیگر شریک ہوئے،تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی حکم پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان کو ڈاکٹروں نے سفر کرنے سے منع کیا ہے ، ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیا جائے،اجلاس میں رائےدی گئی کہ  عدالت سے  استدعا کی جائے کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضر ہو سکتے ہیں، وکلا جلد عدالت میں دراخوست دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیںسیاسی جماعتوں، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس کیلئے الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق جاری کردیا