حکومت نے پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی

Jan 31, 2023 | 19:41:PM

(24 نیوز ) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک اور مہنگائی بم عوام پر  گراد یاہے  ، ایل پی جی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ  کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹر ی اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ 60 روپے فی کلو اضافہ  کر دیا ہے ، جس کے بعد گیس عوام کی پہنچ سے بہت دور 264 روپے فی کلو فروخت ہو گی۔
اوگرا کی جانب سے ماہ فروری2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،گھریلو سلنڈر703روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 2706روپے اضافہ کیا  گیا ہے ۔

 ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے ، فی کلو 300  روپے سے زائد  میں فروخت ہو رہی ہے ۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 114 روپے مقرر  کی گئی ہے ، جبکہ جنوری کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 روپے 43 پیسے مقرر تھی۔

مزیدخبریں