پشاور پولیس لائن دھماکے کا حملہ آور ایک ہی تھا، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا انکشاف

Jan 31, 2023 | 19:58:PM

(24 نیوز ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور پولیس لائن دھماکے میں 100 پولیس اہلکاروں کو شہید ، 216 کو زخمی کرنے والا صرف ایک حملہ آور تھا۔

 تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور ایک ہی تھا، جسم کے حصے مل گئے ہیں ، کالعدم تنظیم کے لوگوں کو معاف کردینے کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت نے سزائے موت کے قیدیوں کو بھی چھوڑا،پچھلی حکومت کی فاش غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ایوان میں آئیں گے، ایوان میں آکر ارکان کو بریفنگ دی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہر صورت جیتنا ہے۔ 


مزیدخبریں